22-02-2017

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور  کی انتظامیہ نے او پی ڈی اور ایمرجنسی پرچی فیس میں دس روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ہسپتال میں او پی ڈی اور ایمرجنسی  پرچی فیس میں دس روپے کا اضافہ کرتے ہوئے بیس روپے کردیا گیا ہے ۔

دوسری طرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال  میں ادارہ جاتی پریکٹس کے آغاز کے بعد ڈاکٹروں کی فیس کا بھی تعین کرلیا گیا ہے ۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام ماہر ڈاکٹروں کی فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مریضوں کی رہنمائی کےلئے پہلے ہی انفارمیشن ڈیسک اور شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں ۔