21-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نوشیروان برکی کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ درخواست پر درخواست گزار ڈاکٹر ریاض انور کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئے بورڈ آف گورنرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی تقرری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے جبکہ درخواست گزار کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکا جائے ۔