01-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی گائنی سی کی سینئر رجسٹرار کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے ملازمت پر بحال کرنے احکامات جاری کردیئے ہیں جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارہ  لیڈی ریڈنگ ہسپتال گائنی سی وارڈ میں سینئر رجسٹرار تعینات ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے اسے طویل غیر حاضری کی بناء پر ملازمت سے برطرف کر دیا جس کا کوئی آئینی و قانونی جواز نہیں بنتاکیونکہ درخواست گزارہ نے باقاعدہ طور پر رخصت لے رکھی تھی جس کا درخواست گزارہ کے پاس ریکارڈ موجود ہے ۔

عدالت نے دو نوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر دائر رٹ منظور کر لی اور درخواست گزار لیڈی ڈاکٹر کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔