04-05-2017

بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں بھی قیمت میں کمی کردی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 200 روپے تک کم ہوگئی ہے۔

 کراچی میں ایل پی جی 80 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر910 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 970 روپے ہوگی اور فی کلو ایل پی جی 85 روپے میں دستیاب ہوگی۔