October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ایمپلائز سنز کوٹہ سے متعلق عدالتی حکم پر عملدآمد نہ کرنے پر آئی جی اور سی سی پی او کو نوٹس جاری

30-03-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ایمپلائز سنز کوٹہ کے تحت پشاور کے رہائشی کو اے ایس آئی پولیس بھرتی کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پولیس اور سی سی پی او پشاور کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

 جسٹس وقار احمد سیٹھ  کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے  درخواست گزار عبداللہ امین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے والد سب انسپکٹر فضل امین جون 2015کو دوران ملازمت پشاور میں جاں بحق ہوئے تھے جبکہ عدالت نے ایمپلائز سنز کوٹہ کے قانون کے مطابق  سال 2017ء میں درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم جاری  کیا تھا لیکن اب بھی ان کو بھرتی نہیں کیا جارہاہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا درخواست گزار کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Related posts