04-08-2017

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام فال سمسٹر دو ہزار سترہ کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

ڈین فیکلٹی کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ کےلئے ایٹا ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سترہ اگست مقرر کی گئی ہے ۔ ٹیسٹ ستائیس اگست کو ہوگا ، پراسپیکٹس اٹھائیس اگست سے دستیاب ہوں گے اور شعبہ جاتی ٹیسٹ چھ ستمبر کو ہوگا جبکہ میرٹ لسٹ اکیس ستمبر  کو جاری کی جائے گی اور ستھ ہی داخلے شروع ہوں گے ۔ ڈین فیکلٹی کے مطابق داخلوں کے بعد کلاسز کا آغاز نو اکتوبر سے کیا جائے گا۔