26-07-2017

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی امتحانات دو اگست سے شروع ہوں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

جامعہ پشاور شعبہ امتحانات کے مطابق دو اگست دو ہزار سترہ کو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ماسٹرز امتحانات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، امتحانی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر طلباء کو جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ رول نمبر نہ ملنے کی صورت میں شعبہ امتحانات سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق بالمشافہ رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔