ایم اسلامیات اور بی ایڈ سالانہ امتحانات نتائج اعلان

16-02-2017

جامعہ پشاور نے ایم اے اسلامیات اور بی ایڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور  کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اسلامیات فائنل ایئر اور بی ایڈ ایک سالہ کلاسز کے امتحانات برائے سال دو ہزار سولہ کے نتائج باقاعدہ  طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں جنہیں جامعہ پشاور کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔