21-08-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ انتیس اگست مقرر ہے ، حافظ القرآن ٹیسٹ چار ستمبر کو ہوگا ، عبوری میرٹ لسٹ بیس ستمبر کو جبکہ فائنل میرٹ لسٹ تیس ستمبر کو جاری کیا جائے گا ۔ شعبہ ایڈمیشن کے مطابق داخلے دس اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے کیاجائے گا۔