21-08-2017

اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

شعبہ اکیڈیمک اینڈ ریسرچ جامعہ اسلامیہ کالج پشاور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس اگست مقرر کی گئی ہے ، جانچ پڑتال انتیس اگست کو ہوگی جبکہ ٹیسٹ کا انعقاد تیس اگست کو کیا جائے گا۔