30-03-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو غیریب مریضوں کی سہولت کےلئے ادارہ جاتی پریکٹس کے ساتھ شام کے اوقات میں او پی ڈی شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور اس سلسلہ میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو بہتر انتظامات پر ماڈل قرار دیتے ہوئے تقلید کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز کو باضابطہ سرکاری اعلامیے جاری کر دیئے ہیں جن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ، مردان میڈیکل کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو و مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان اور خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں شامل ہیں۔