02-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈ ی بنک آف خیبر نے اپنی برطرفی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن واپس لینے پر نمٹاتے ہوئے خارج کر دی ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس قلندرعلی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بنک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ رٹ پٹیشن پر صوبائی وزیر خزانہ نے جو موقف اپنایا ہے اس رائے دیئے بغیر برطرفی کا نوٹس واپس سمجھا جائے اور رٹ پٹیشن واپس کرتے ہوئے نمٹاتے ہیں ۔