08-09-2017

خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم کو برطرف کردیا ہے ۔

محکمہ  خزانہ خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم کی برطرفی کا نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے وزیر خزانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات شائع کرائے۔ بطور ایم ڈی آپ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔

 نوٹس میں کہا گیا کہ سات روز بعد آپ کے ساتھ کیا گیا معائدہ ختم ہوجائے گا۔