13-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم کی برطرفی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کر لی  ہے۔

جسٹس روح الاآمین اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایم ڈی خیبر پختونخوا شمس القیوم کی جانب سے ان کی برطرفی کے خلاف دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی برطرفی کا نوٹس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایم ڈی کو یوں ہٹائے جانے کا اختیار حکومت کو ہے ؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کے نوٹس کو معطل کرکے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔