06-06-2018

سپریم کورٹ  نےایم ڈی  قومی ایئر لائن  کے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کور ٹ کے تین رکنی بنچ قومی ایئر لائن کے جہازوں سے قومی پرچم ہٹاکر مارخور جانور کی تصویربنانے سے متعلق  ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

 فاضل عدالت نے جہازوں کی دم پر مارخور کی تصویر لگانے پرجاری حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28جون تک ملتوی کردی۔