May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

این آئی سی ایل کرپشن کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کے احکامات

14-03-2019

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کو2 ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا  ہے۔

جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے تین رکنی بنچ نےاین آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی ۔

 پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایاکہ محسن حبیب نے ملی بھگت سے مہنگی زمین فروخت کی جبکہ  کیس کے دوسرے مرکزی ملزم ایازنیازی کوسزا ہوچکی ہے اور ملزم ایاز نیازی نے 4.40 ملین کی ریکوری ہونا باقی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محسن حبیب طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اوروکیل نے التواء کی درخواست بھجوا دی ہے ۔

سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2ہفتے میں گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے عملدر آمد رپورٹ طلب کرلی  اور کیس کی  سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Related posts