November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

این آر او کیس ، سپریم کورٹ کا نیب اور وفاقی حکومت کا جواب مسترد

09-11-2018

این آر او کیس میں سپریم کورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کا جواب مسترد کردیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان  نے عدالت میں موقف اپنایا کہ  این آر او کا معاملہ ماضی کا حصہ بن چکا، آئینی درخواست میں دوبارہ ٹرائل کرنا مناسب نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب اور وفاقی حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جواب مسترد کردیا، عدالت نے اٹارنی جنرل اور نیب کو سوئس مقدمات اور این آر او کا جائزہ لے کر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جواب اور دستاویزات آنے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ یقین رکھیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہوگا جس کے بعد فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related posts