17-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پبی کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی اراضی  پر پارکنگ فیس کا ٹھیکہ  نیلام کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری بلدیات اور ٹی ایم او پبی کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے این ایچ اے کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ پبی روڑ نوشہرہ میں این ایچ اے کی ملکیتی اراضی ہے  جس پر سیکرٹری بلدیات اور ٹی ایم او پبی نے  کی جانب سے غیر قانونی طور پر  اس پر پارکنگ فیس کا ٹھیکہ نیلام کیا جا رہا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اس اقدام کو کالعدم قرار دے کر غیر قانونی نیلامی روکی جائے ۔