12-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جہانگیر ہ اور پبی بس سٹاپ کی اراضی این ایچ اے کے حوالے نہ کرنے پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ٹی ایم اے جہانگیرہ، پبی اور دیگر میں این ایچ اے کی اراضی پر بس سٹاپ قائم کئے گئے ہیں اور عدالت نے دائر رٹ بھی منظور کر چکی ہے اور عدالت اراضی این ایچ اے کی ملکیت قرار دے چکی ہے اور جب این ایچ اے اراضی کا قبضہ لینے جاتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا جا تا ہے ۔لہذا اراضی این ایچ اے کو حوالہ کرنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے صوبائی حکومت اور ٹاون انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔