20-03-2017

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 110 دھاندلی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے۔

 خواجہ آصف حلقہ این اے 110 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ، ان کے مدمقابل امیدوار تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا ۔

 سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار  عثمان ڈار کی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔