02-05-2018

ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں جمع کرائی گئیں ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئیں۔

 احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی ۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے آخری گواہ عمران ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ 2018 کو ریکارڈ کی نقول میرے حوالے کی گئیں، ریکارڈ میں لینڈ رجسٹری، لندن فلیٹ، یوٹیلیٹی بلز، کونسل ٹیکس دستاویزات شامل تھیں۔ ریکارڈ د رخواست کے ذریعے عدالت میں پیش کیا، دوران تفتیش نواز شریف بطور پبلک آفس ہولڈ ر ایون فیلڈ پراپرٹیز کے مالک پائے گئے، تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں، ملزمان لندن جائیداد خریدے جانے کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔