03-04-2018

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا نواز شریف اور مریم نواز خراب موسم کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہیں آ سکے، آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کیا تیسرا ملزم عدالت میں موجود ہے ؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں موجود ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف اورمریم نواز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ۔