October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ایڈورڈز کالج کوخود مختارقرار دینے کی رٹ پرجواب طلب

21-06-2019

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے قدیم تعلیمی ادارے ایڈورڈز کالج پشاور کو خود مختار ادارہ قرار دینے اور گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں بورڈ آف گورنرز کی بحالی کیلئے دائر رٹ پر تین دنوں کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید خان  اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے  دورکنی بنچ نےدائر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈورڈز کالج خیبر پختونخوا کا پرانا تعلیمی ادارہ ہے جو 1900 میں قائم ہوا  جبکہ  1974 میں جاری کردہ اعلامیہ موجود ہے جس میں یہ واضح طور پر قرار دیا گیا ہے کہ ایڈورڈز کالج کو بورڈ آف گورنر ہی چلائے گی جو کہ گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں قائم ہے۔اس لئے  بشپ کی جانب سے کئے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیئے جائیں اوراس کالج کو خود مختار ادارہ قرار دے کر تمام امور نمٹائے جائیں۔

ابتدائی دلائل کے بعد فاضل عدالت نے متعلقہ حکام سے تین دن کے اندر اندر جواب طلب کرلیا اورکیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts