June 20, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے تین دن کی مہلت

02-04-2019

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو توہین عدالت کے شو کاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے تین دن کی مہلت دے دی  ہے ۔

مسٹر جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تو لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اور سابق صدور پیش ہوئے ۔فل بنچ نے افسوس کا اظہار کیا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایڈووکیٹ  جنرل اونچا بولے ہوں، ایڈووکیٹ جنرل تو ہمیشہ مدھم لہجے میں بات کرتا ہے۔

بعد میں فاضل عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو جواب دینے کےلئے تین دن کی مہلت دے کر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Related posts