05-06-2018

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا وقاراحمدخان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قانون خیبرپختونخواکوبھجوادیاہے۔استعفے میں مستعفی ہونے کی ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواوقاراحمد خان کی تقرری پاکستان تحریک انصاف کی صوبے میں حکومت کے قیام کے بعدعمل میں لائی گئی تھی اوروہ اس عہدے پرپانچ سال تک تعینات رہے۔