01-03-2017

پشاورہائی کور ٹ نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر  سیف اللہ کی اے سی آر رپورٹ میں منفی ریمارکس درج کرنے کے خلاف دائر رٹ پر اپیلٹ بورڈ کو کسی بھی قسم کے فیصلے سے روکتے ہوئے متعلقہ حکام نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار جو کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر  خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ہیں اور ان کی اے سی آر رپورٹ میں سابق ڈائریکٹر جنرل صوبائی احتساب کمیشن نے منفی ریمارکس درج کئے ہیں تاہم اس کے خلاف کمیشن کو اپیل سننے کا حق ہے ۔ اسلئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اپیلٹ بورڈ کو ان کے خلاف کسی بھی کاروائی سے روکا جائے کیوںکہ ان کے خلاف منفی ریمارکس درست نہیں ہیں ۔