10-10-2017

پشاور ہائی کورٹ کے زیر اہتمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے ہونے والے تحریری امتحان پاس کرنے والے  امیدوار آج منگل کے روز  میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے ۔پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بائیس امیدواروں کو آج پشاور ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے والے بائیس امیدواروں میں امیر علی ، محمد طیب ، ارباب محمد کاشف ، زاہد کریم ، عزیز محمد ، ناصر کمال، محب جان، جہانگیر خان، سید عارف شاہ ، شاہ فیصل، سید عدنان شاہ ، اظہر رحیم، شاہ ولی خان، اشفاق احمد ، شکیل خان، محمد شفیق ، سوار خان ، تاج محمد، محمد جمیل، جہانگیر ، بختیار احمد اعوان اور فضل مولی شامل ہیں۔