13-10-2017

پشاورہائی کورٹ نے نو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاہے۔

پشاو رہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے تحت کامیاب امیدواروں میں عامرعلی( ایبٹ آباد) ٗ عزیزمحمد(ملاکنڈ)ٗ زاہدکریم( پشاور)ٗ سید عارف شاہ (مردان) ٗ محمدطیب (مردان) ٗ ارباب محمدکاشف (پشاور) ٗ سیدعدنان شاہ (مانسہرہ) ٗ محمدجمیل (لکی مروت) اور ناصرکمال( مردان) شامل ہیں ۔