27-10-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

رجسڑار پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق حال ہی میں مقرر ہونے والے نو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کی صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتیاں کر دی گئی ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر علی کو کاٹلنگ ، عزیز محمد کو بونیر ، زاہد کریم کو خوازہ خیلہ سوات ، سید عارف شاہ کو ڈی آئی خان، محمد طیب کو ہنگو،ارباب محمد کاشف کو بنوں ، سید عدنان شاہ کو بٹگرام ، محمد جمیل کو ٹانک جبکہ ناصر کمال کو لکی مروت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔