07-09-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی گرفتاری کے لئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے یہ احکامات سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نوید قمر کے خلاف نیب ریفرنس میں استعاثہ کے گواہ سابق تحصیلدار پشاور اور موجودہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت سید مسعود شاہ کی عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کئے ۔