02-04-2018
احتساب عدالت پشاورکے جج نویداحمد خان نے ایکسئن پبلک ورکس محمد آصف ریفرنس میں نامزد ملزم میاں اسراراحمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
نیب کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے چھ سال قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 این اے 32،این اے 33اپر دیر، لوئر دیر اور ملاکنڈ میں ترقیاتی کاموں کے دوران لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،مقدمے کے ملزم میاں اسرار احمد بار بارسمن جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور اگلی پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔