20-04-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے عدالتی حکم پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و زنانہ پشاور کی جانب سے ایک سو اٹھاسی پرائمری سکول اساتذہ کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر توہین عدالت درخواستوں کی سماعت کی ۔

دوران سماعت محکمہ تعلیم کے نمائندے اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و زنانہ پشاور کی جانب سے ایک سو اٹھائیس امیدواروں کو مشروط طور پر پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے اس حواے سے سپریم کورٹ میں اپیل جمع کی ہے ۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی اور قرار دیا کہ جو اہل امیدوار تعینات نہ ہوسکے یا جن کی اہلیت پوری نہیں ہے اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل اس کا جائزہ لے ۔