24-04-2018

سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ماہ کے بیرون ملک جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کو واپس لانے کے احکامات جاری کیں ہیں۔

سپریم کورٹ میں تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی کہ سری لنکا میں 87 اور تھائی لینڈ میں 83 پاکستانی قید ہیں،  دبئی میں 2 ہزار 700 ، برطانیہ میں 423  اور یمن میں بھی متعدد پاکستانی قید ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے بعض ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ہیں، پاکستانی قیدی سری لنکا،  تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، لوگ وہاں جیلوں میں پڑے مررہے ہیں۔  چوہدری نثار نے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے کس اختیار کے تحت معاہدے ختم کئے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزارت داخلہ سے ہدایات لے کرآگاہ کریں کہ پاکستانی قیدی کب واپس آئیں گے، ایک ماہ کے اندر بیرون ملک جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کو واپس لے کر آئیں۔