September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ای ڈی او لکی مروت کا ایک سال میں پانچویں مرتبہ تبادلہ ، صوبائی حکومت سے جواب طلب

04-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ای ڈی او لکی مروت کا ایک سال میں پانچویں مرتبہ تبادلہ کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست گزار ای ڈی او لکی مروت ڈاکٹر طاوس خان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار گزار کو لکی مروت سے بارہ اپریل دو ہزار اٹھارہ کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے حالانکہ درخواست گزار کا ایک سال میں یہ پانچواں تبادلہ ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا لہذا ان کے تبادلے کے احکامات کو کالعدم قرار دیئے جائیں ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Related posts