20-06-2017

بائیس جون بدھ کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی ۔

ماہرین فلکیات کے مطابق بائیس جون دو ہزار سترہ اس سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی ۔ ماہرین ملکیات کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے  اور بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے ۔