11-09-2017

بابائے قوم و بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی کی گئی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔