25-08-2017

پشاو رہائی کورٹ نے باجوڑ ایجنسی کے سینکڑوں خاندانوں کی نوشہرہ کی سرکاری عمارت سے بے دخلی روکتے ہوئے سیکرٹری سیفران اور پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزاروں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کےدوران آئی ڈی پی بن کر نوشہرہ کی ایک سرکاری عمارت میں رہائش پذیر ہیں تاہم انہیں بے دخل کیا جا رہا ہے لہذا ان کی بے دخلی روکی جائے ۔