03-03-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے دیگر آلات رکھنے کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کی ضمانت درخواستیں مسترد کر دی اور انہیں پابند سلاسل رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

استعاثہ کے مطابق ملزمان حکیم خان اور آصف پر الزام ہے کہ انہیں سی ٹی ڈی پولیس نے دس فروری دو ہزار سترہ کو گرفتار کیا تھا اور ان کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو بارود، پرائما کارڈ اور دیگر آلات برآمد کئے تھے جو تخریب کاری میں استعمال ہوتے ہیں ۔

عدالت نے استعاثہ اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔