16-05-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے بارودی مواد پشاور شہر منتقل کرنے کی پاداش میں گرفتار کالعدم تنظیم کے رکن کو دس سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق اٹھارہ جولائی کو محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے ایک کاروائی کے دوران چارسدہ کے رہائشی ملزم شیر رحمان کو اچینی کراس پشاور میں داخل ہوتے ہوئے دو خود ساختہ بم برآمد کرکے گرفتار کیا تھا ۔

خصوصی عدالت نے استعاثہ کی جانب سے جرم ثابت کرنے پرملزم کو دس سال قید کی سزا سنائی ۔