17-08-2017

صوبائی حکومت نے بارہ ججوں سمیت پندرہ افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق جج کنزومر کورٹ ڈیرہ محمد عامر نذیر کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ جج کنزومر کورٹ رفیع اللہ ، آفتاب آفریدی کوہاٹ ، رجب علی خان نوشہرہ ، مسز فرح جمشید ہری پور، محمد اقبال خان ملاکنڈ ، بدرالدین چارسدہ ، محمد فرحت اللہ لکی مروت  کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کے سپرد کر دی ہیں ۔ اسی طرح جج انٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ اورنگزیب ، ظفر اقبال سوات کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کے سپرد اور پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ  ہری پور اظہر خان کی خدمات بھی پشاور ہائی کورٹ کے سپرد جبکہ سیشن جج محمد حسین کو پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور  تعینات کیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل  پی ڈی آئی ایم یو محکمہ تعلیم مسز عمیرہ امیر کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے جبکہ اپنی تعیناتی کے منتظر سعادت حسین کو ایڈیشنل پی ڈی آئی ایم یو محکمہ تعلیم تعینات کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد عمیر کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر ان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ  کے سپرد کر دی گئی ہیں۔