28-03-2018

بال ٹمپرنگ تنازع پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک سال پابندی کی سزا سنا دی ہے،

دونوں کرکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کی تھی۔ ٹی وی سکرین پر نظر آنے والے مناظر کے بعد امپائرز اور میچ ریفری نے قواعد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا بلکہ ایک سال کیلئے کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔