September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

باچاخان ائیر پورٹ  غیر ملکی کمپنی کی بے داخلی روک دی ، متعلقہ حکام سے جواب طلب

17-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے باچا خان ایئر پورٹ  میں طیاروں کو سامان پہنچانے والی غیر ملکی کمپنی کو بے دخل کرنے سے روکتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار غیر ملکی کمپنی باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر طیاروں کو سامان پہنچانے اور اتارنے کا کام سرانجام دے رہی ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے حالانکہ کمپنی نے باقاعدہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ٹھیکہ لیا گیا اور معاہدے کے تحت دو ہزار بیس تک ایئرپورٹ کا ٹھیکہ ان کے پاس ہے ۔اس لئے سول ایوی ایشن کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کرکے سول ایوی ایشن کے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

Related posts