11-06-2018

 پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے رن وے پر تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے اوررواں ہفتے سے رن وے کو بڑے جہازوں کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا جائے گا ۔

حکام کے مطابق ایئر پورٹ کے رن وے کو تعمیر و مرمت کے حوالے سے یکم جون سے قبل بند کر دیاتھا جس کے باعث 777اور 330بڑے طیارے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ نہیں کر سکتے تھے بڑے جہازوں کی لینڈنگ نہ ہونے کے باعث بیشتر فلائٹس کو اسلام آباد نیو ائیر پورٹ مکمل کیاگیاتھا ۔