02-06-2018

پشاور کا باچا خان ایئرپورٹ مرمتی کام کے باعث  کل  سے 4 جون تک بڑے طیاروں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث رن وے کا کچھ حصہ متاثر ہوا، جس کے باعث مرمتی کام ناگزیر ہوگیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس دوران پشاور ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ معطل رہے گا اور پشاور ایئر پورٹ پر آنے اور پرواز کرنے والے طیارے نو تعمیر شدہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے اپنی آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

 حکام کے مطابق اس حوالے سے  قومی ایئر لائن  کے حکام نے پروازوں کی آمدورفت سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق  5 جون تک بڑے طیارے پشاور ایئر پورٹ پر لینڈ نہیں کر سکیں گے۔