21-08-2017

باچا خان یورنیورٹی چارسدہ نے بی ایس ایگریکلچر ، کیمسٹری ، جیولوجی ، بائیو ٹیکنالوجی ، باٹنی ، انگلیش ، سوشیالوجی ، جینڈر سٹڈی ، بی بی اے ، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس ، میتھامیتیکس ، جیو فزکس کے داخلوں  میں توسیع کرتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس اگست مقرر کر دی ہے ۔

شعبہ اکیڈیمک اینڈ ایڈمیشن با چا خان یونیورسٹی چارسدہ کے اعلامیہ کے مطابق فال سمسٹر دو ہزار سترہ بی ایس ، بی ایس سی آنرز کے داخلہ فارم اور بینک رسید یونیورسٹی کی ویب سائٹ  اور یونیورسٹی سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔