25-09-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے پشاور کے علاقہ باڑہ گیٹ میں ٹیوب ویل کی منقطع بجلی فی الفور بحال کرکے اہل علاقہ کو پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پر ڈبلیو ایس ایس پی اور ٹاون کونسل تھری کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ۔