09-08-2017

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے ایگریکلچر ، کیمسٹری ، جیالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی ، باٹنی ، انگلیش ، سوشیالوجی ، جینڈر سٹڈی، بی ایڈ ، بی بی اے ، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس ، میتھامیٹکس اور جیو فزکس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ کے شعبہ  اکیڈیمک اینڈ ایڈمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فال سمسٹر دو ہزار سترہ بی ایس ، بی ایس سی کے داخلہ فارم اور بینک رسید آج سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں جبکہ داخلہ فارم یونیورسٹی سے براہ راست بھی حاصل کیاجا سکتے ہیں اور داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ انیس اگست مقرر کی گئی ہے ۔