08-06-2017
برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ،جہاں کروڑوں برطانوی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی حکومت منتخب کریں گے۔
پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا، جبکہ ملک کے 40 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
برطانیہ کے عام انتخابات میں ایک بار پھر کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی آمنے سامنے ہیں۔