04-04-2018

پشاور ہائی کورٹ نے برن سنٹر کی عدم تعمیر کے خلاف دائر رٹ درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ اور محکمہ سوئی گیس کے جنرل منیجر اور پیسکو چیف کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرلیا ہے

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے برن سنٹر کی عدم تعمیر کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ برن سنٹر کی تعمیر سوئی گیس اور بجلی کنکشن نہ ہونے کے باعث التواء کا شکار ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں اور اس میں تاخیر ناانصافی ہوگی ۔

بعد میں فاضل عدالت نے سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سمیت محکمہ سوئی گیس اور پیسکو حکام کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرلیا۔