03-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے برن یونٹ اور نیورو سرجری یونٹ کی عدم تعمیر کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت کو نوٹس جاری کرکے ان سے پراگریس رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پشاورکے ہسپتال میں برن یونٹ اور نیورو سرجری یونٹ کی عدم تعمیر سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

فاضل عدالت نے برن یونٹ اور نیورو سرجری یونٹ کی عدم تعمیر کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری اور ڈی جی صحت خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے ان سے اس ضمن میں پراگریس رپورٹ طلب کرلی۔